PTP Prosper by Business

Zeeshan-HIJ-14-05-14ذیشان ہجرت کالونی سبزی فروشمیران نام محمد ذیشان ہے اور میں تقریباٍ نو سال سے ہجرت کالونی میں رہائش پذیر ہوں پہلے میں صرف سبزی فروش کرتا تھا مگر آج میں اللہ کے کرم اور پی ٹی پی کی مہربانی سے مرغی کا کاروبار بھی کررہا ہوں۔ ابتدا میں جب پی ٹی پی کی ٹیم فارم بھرنے ہمارے پاس آئی تو ہم گھبرائے ہوئے تھے مگر آہستہ آہستہ اس گھبراہٹ سے چھٹکارا پاکر ہم نے منی ایم بی اے کی کلاسز میں حصہ لیا ان منی ایم بی اے کی کلاسز میں ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔ سب سے پہلی بات جو ہم نے پی ٹی پی سے سیکھی وہ تھی منصوبہ بندی ہمیں اندازہ ہوا کہ کاروبار چھوٹا ہو یا بڑا اس میں منصوبہ بندی کی اشد ضرور ت ہوتی ہے ۔ پہلے ہمیں گاہک کوڈیل کرنا بھی نہیں آتا تھا مگر پی ٹی پی نے ہمیں بہترین تعلیم سے روشناس کرکے ایسی بہت سی چیزیں سکھائیں جو ہمارے کاروبار میں بہت کام آئیں ۔ یہ سب سیکھ کر میں نے منصوبہ بندی شروع کی اور پیسے بچاتے بچاتے میں نے مرغی کا کاروبار شروع کردیا۔ آج میرے دونوں کاروبار اچھے چل رہے ہیں اور میں ایک خوشحال زندگی بسر کررہا ہوں۔ پی ٹی پی نے میری کوئی مالی مدد نہیں کی مگر مجھے اپنے پاوں پر بھی کھڑا کردیا میری پی ٹی پی کی ٹیم سے درخواست ہے کہ اپنا کام نہ روکیں اور دوسرے علاقے کے ٹھیلے والوں کوبھی بہترین تعلیم سے آگاہ کریں تاکہ وہ بھی میری طرح خوشحال زندگی بسر کرسکیں۔