PTP Give Me The Vision

Riyasat Vegetable sellerریاست ہجرت کالونیمیرا نام ریاست ہے اور میں ہجرت کالونی میں رہتا ہوں ۔ مجھے ہجرت کالونی میں سبزی بیچتے ہوئے سات سال ہوگئے میرا روز کا معمول یہ تھا کہ اپنی دکان کھولتا اور اپنے دوستوں کو دکان پر بلالیا کرتا ۔ مجھے اس بات کا علم نہیں تھا کہ دوستوں کو دکان پر بٹھانے سے میرے کاروبار کو کتنا نقصان ہورہا ہے کیوں کہ ہجرت کالونی کی باپردہ خواتین میری دکان پرآنے سے کترانے لگی تھیں کافی سوچ بیچار کے بعد بھی مجھے اس مسئلے کا حل سمجھ نہیں آیا ۔ میں کماتا تھا اور آدھے پیسے وہیں دکان پر دوستوں کے ساتھ خرچ ہوجایا کرتے تھے میرے گھر والے بھی میری اس عادت سے تنگ آچکے تھے ۔ پھر پی ٹی پی کی ٹیم میری زندگی میں آئی مجھے ان کا وژن دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔ پی ٹی پی نے منی ایم بی اے کی کلاسز میں مجھے بھی دعوت دی پھر میں نے پانچ روز مسلسل آکر منی ایم بی اے کی کلاسز لیں اور میرا سویا ہوا دماغ غفلت سے جاگ اٹھا۔ مجھے آہستہ آہستہ احساس ہوا کہ میرے کاروبار میں ترقی کیوں نہیں ہورہی ۔ اب میں پی ٹی پی کی دی ہوئی تعلیم پر مکمل طور پر عمل کررہا ہوں اور منصوبہ بندی بھی کرنے لگا ہوں۔ میں نے اپنی دکان پر فالتو دوستوں کو بلانا چھوڑ دیا ہے ۔ اب میں نے اپنے سبزی کے کاروبار کو بڑھادیا ہے ۔ اب ہجرت کالونی کے تقریباٍ پچاس فیصد لوگ مجھ سے سبزی خریدتے ہیں اور پی ٹی پی کے بینر کی وجہ سے انھوں نے میرا نمبر بھی نوٹ کرلیا ہے اب وہ نہ آنے کی صورت میں مجھے آرڈر لکھوادیتے ہیں میں انھیں دکان پر ملازمت کرنے والے لڑکے ہاتھوں سبزی بھجوادیتا ہوں۔ میری آنکھیں کھولنے پر میں پی ٹی پی کی ٹیم کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔