The Happy Man Sher Bahadur

میرا نام شیر بہادر ہے اور میں قیوم آباد کا رہائشی ہوں میں یہاں پچھلے چودہ سال سے فروٹ بیچ رہا ہوں میرے مالی بہت خراب تھے مگر پھر پی ٹی پی کی ٹیم سے میری ملاقات ہوئی ۔ جب ابتدا میں پیس تھرو پروسپیریٹی ٹیم ہمارے پاس فارم بھرنے کے لیے آئی تو ہم بہت گھبرائے ہوئے تھے کہ کہیں یہ لوگ ہمارا ڈیٹا حاصل کرکے ہمیں کہیں پھنسا تو نہیں رہے لیکن بالاخر ہمت کرکے ہم نے ان کے فارم بھرنے میں تعاون کیا ، پھر منی ایم بی اے کی کلاسز ہوئیں اور پی ٹی پی کی ٹیم نے ہمیں بہترین منصوبہ بندی سکھائی گاہک کو متاثر کرنے کے طریقے بتائے ہم نے اس پر عمل کیا تو مشکلات میں ڈوبی کشتی آہستہ آہستہ پھر ساحل پر آگئی ۔ میں نے پی ٹی پی کی ان باتوں پر عمل کرکے نا صرف اپنے کاروبار کو بڑھایا بلکہ میں نے ایک بکری بھی خرید لی ہے ۔ میری بیوی نے ایک بکری کا دود ھ نکال کر علاقے میں بیچنا شروع کیا تو اس منافع سے ہم نے ایک اور بکری خرید لی ۔ مجھے پی ٹی پی کے ساتھ کام کرتے اب سات ماہ بیت گئے ہیں اور یقین جانیے میں نے ان سات ماہ میں جتنی ترقی کی اتنی چودہ سال میں نہیں کی ۔ اب میں اپنے آپ کو خوشحال گھرانوں کی فہرست میں کھڑا دیکھتا ہوں مگر ترقی کا سفر ابھی ختم نہیں ہوا ابھی تو صرف شروعات ہے ہمیں آگے بہت ترقی کرنی ہے۔ میری پی ٹی پی کی ٹیم سے درخواست ہے کہ وہ میرے جیسے دوسرے بھائیوں کو بھی تعلیم کے ذیور سے آراستہ کرے تاکہ خوشحالی کا یہ عمل پھیلتا جائے اور امن کے ذریعے خوشحالی آتی جائے ۔۔